ہانیہ عامرکی پرستاروں سے سوڈان پر ظلم کے خلاف آواز اٹھا نے کی اپیل

ہانیہ عامرکی پرستاروں سے سوڈان پر ظلم کے خلاف آواز اٹھا نے کی اپیل

اسلام آباد : اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر اپنے تفصیلی پیغام میں لوگوں بالخصوص اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوڈان کی موجودہ صورت حال اور فسادات کے خلاف آواز اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان میں قتل عام جاری ہے، وہاں کے عوام کو مارا پیٹا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک بچے کو متعدد افراد نے ایک مسجد میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور درجنوں افراد کی لاشوں کو دریائے نیل میں پھینک دیا گیا۔

ہانیہ نے کہا کہ سوڈان کی فوج نے انٹرنیٹ اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر رکھیلہزا سوشل میڈیا، فیس بک، انسٹا گرام، ٹوئٹر، اسنیپ چیٹ، یو ٹیوب، ٹک ٹاک سمیت جہاں تک ممکن ہو سکے سوڈان کی صورت حال پر آواز اٹھائیں۔