’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلم کے بعد دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ نئی فلم

’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلم کے بعد دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ نئی فلم
کیپشن: image by official account instagram deepika padoukone

ممبئی: , انڈسٹری کا حقیقی جوڑا نئی فلم ’83 ‘ میں بھی میاں بیوی کا کردار نبھائیں گے ، کرکٹ کی کہانی پر مبنی یہ فلم 2020 میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

بالی وڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ایک ساتھ اپنی نئی فلم ’83 ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، معروف ہدایتکار کبیر خان کی یہ فلم1983کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کی کہانی ہے۔

رنویر سنگھ اس فلم میں کرکٹ ٹیم کے کیپٹن کپل دیو کا کردار جبکہ دپیکا پڈوکون ان کی اہلیہ رومی کا کردار ادا کریں گی،دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فلم کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو بھی شیئرکی۔

واضح رہے کہ فلم ’پدماوت‘ کے بعد دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے۔