وٹامن سی کی کمی کی علامات اور ان سے ہونے والے نقصانات

وٹامن سی کی کمی کی علامات اور ان سے ہونے والے نقصانات
کیپشن: image by instagram account maplecitybakery

لاہور:وٹامن سی انسانی جسم کے لئے اہم تر ین وٹامنز میں سے ایک ہے، ایشیائی ممالک خاص طور پر پاکستان میں تقریبا ہر چار میں سے تین افراد وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں۔

وٹامن سی ہر عمر کے فردکے لئے انتہائی ضروری ہے،عام طور پر روزمرہ کی بنیاد پر استعما ل کی جانے والی خوراک میں وٹامن سی کی مطلوبہ مقدار شامل نہیں ہوتی، اس کے لئے ضروری ہے کہ اسے سپلیمنٹ کی صورت میں استعمال کیا جائے۔

وٹامن سی کی کمی انسانی جسم پر انتہائی شدید منفی اثرات مرتب کرتی ہے جس میں بالوں کاگرنا یا بے جان ہو جانا،بے رونق جلد یا جلد پر داغ دھبے پڑ جانا،کمزور ناخن،مسوڑھوں کا پھول جانا، گھٹنے اور جوڑوں میں درد رہنا، وزن میں تیزی سے کمی اور  ہر وقت ذہنی دباﺅ کا شکار رہنا شامل ہیں ۔

خوراک کے ذریعے وٹامن سی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی روزمرہ خوراک میں سٹرس فروٹ جیسے کنو، لیمن، چکوترا اور اس کے علاوہ چقندر، پالک اور ہرے رنگ کے پتوں والی خوراک کا زیادہ سے سے زیادہ استعمال کیا جائے۔