ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو213 رنز کا ہدف دےدیا

ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو213 رنز کا ہدف دےدیا
کیپشن: Image Source: Ptv Sport FB Page

ساوتھمپٹن: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو213 رنز کا ہدف دےدیا، ویسٹ انڈیزکی ٹیم 44.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آﺅٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن  63 رنز بنا کر نمایاں رہے  جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ 

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو213 رنز کا ہدف دےدیا، ویسٹ انڈیزکی ٹیم 44.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آﺅٹ ہو گئی ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا  لیوس صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئےجس کے بعد شائے ہوپ بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی 11 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کرس گیل بھی بڑی انگز کھیلنے میں ناکام رہے اور  36 رنز تک محدود رہے، نکولس پورن اور شمرون ہیٹمیئر نے بالترتیب 63 اور 39 رنز بنائے جب کہ کپتان جیسن ہولڈر صرف 9 رنز ہی بناسکے، آندرے رسل 21 اور کارلوس بریتھ ویٹ کی اننگز 14 رنز  دے سکی ۔ 


انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3،3 جب کہ جوئے روٹ 2، کرس ووکس اور لیام پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔