اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کا پریانکا چوپڑا کے لیے ایوارڈ کا اعلان

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کا پریانکا چوپڑا کے لیے ایوارڈ کا اعلان
image by social media

ممبئی : بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا کو اقوام متحدہ مشن کے تحت انسانی خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازا جائے گا , تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور ہالی وڈ سٹار نک جونز کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کے لیے خدمات پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔


اقوام متحدہ کی جانب سے ایوارڈ کے اعلان کے بعد بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی بہت مشکور ہوں ، انسانیت اور بچوں کی تعلیم کے لیے خدمات اسی طرح جاری رہیں گے ۔