کورونا کا زور برقرار، 2 ہزار 632 افراد جاں بحق، مریض ایک لاکھ 39 ہزار سے متجاوز

کورونا کا زور برقرار، 2 ہزار 632 افراد جاں بحق، مریض ایک لاکھ 39 ہزار سے متجاوز

لاہور : کورونا وائرس سے مزید 81 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی۔ اب تک مرض سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230ہو گئی۔ پنجاب میں 52691، سندھ میں 51518، خیبر پختونخوا 17450 اور بلوچستان میں 8028 مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 7934 ، گلگت بلتستان 1095، آزادکشمیر میں 604 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کورونا مزید 81 زندگیاں نگل گیا، ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2632 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں 29546 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔