چینی کی فی کلوقیمت70روپے کے فیصلے پرعملدرآمدہوگا، عبدالعلیم خان

چینی کی فی کلوقیمت70روپے کے فیصلے پرعملدرآمدہوگا، عبدالعلیم خان


لاہور:وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ چینی کی فی کلوقیمت70روپے کے فیصلے پرعملدرآمدہوگا، پنجاب بھرمیں انتظامیہ کوواضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزیر خوراک پنجاب نے کہاہے کہ چینی کی قیمت میں نمایاں کمی کی جارہی ہے،کسی کوبنیادی اشیاخورونوش میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے، شہریوں کوتمام شعبوں میں خاطرخواہ ریلیف حاصل ہوگا.

عبدالعلیم خان نے کہاکہ چینی کے نام پرمنافع کمانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے، وزیراعظم قیمتوں میں استحکام کےلئے متحرک ہیں،اپوزیشن کوچینی کی قیمتوں میں کمی کوسراہنا چاہئے۔