ملک میں مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے ،پٹرول مہنگا نہیں ہونے دیں گے: بلاول بھٹو

ملک میں مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے ،پٹرول مہنگا نہیں ہونے دیں گے: بلاول بھٹو
کیپشن: ملک میں مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے ،پٹرول مہنگا نہیں ہونے دیں گے: بلاول بھٹو
سورس: file

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے   آئی ایم ایف کے ملازموں نے بجٹ تیار کرکے عمران خان کو دیا ،بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں،اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں وفاقی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگادیا ہے جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پیٹرول پر 20 روپے فی لیٹر اور چینی پر سات روپے فی کلو کا اضافہ بالواسطہ ٹیکس کی وجہ سے ہونے والا ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو عمران خان نے اس پر بھی سیلزٹیکس لگادیا۔

بلاول  بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عام آدمی آخر جائے تو کہاں جائے، یہ المیہ نہیں تو کیا ہے کہ وطن سے دور پاکستانی روزگار سے محروم پاکستانیوں کو ملکی برآمد سے زیادہ ترسیلاتِ زر بھیج رہے ہیں۔