سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک سکول کل سے کھولنے کا فیصلہ

سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک سکول کل سے کھولنے کا فیصلہ
کیپشن: سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک سکول کل سے کھولنے کا فیصلہ
سورس: file

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے بھی کورونا صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے چھوٹی کلاسز کا تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ شروع کی جائیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ پرائمری کلاسز کاآغاز کورونا کی صورتحال مزید بہتر ہونے پر 21 جون سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکول کے سارے سٹاف کو ویکسین لگی ہونا ضروری ہے۔