اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔

میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق، حسن علی، علی خان، محمد وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ 

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، نجی اللہ زردان، تھیسارا پریرا، مارٹن گپٹل، شیڈوک والٹن، محمد عباس، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشاد اقبال شامل ہیں۔