اے این پی کے رہنما کے گھر میں چوری کی چوتھی واردات

اے این پی کے رہنما کے گھر میں چوری کی چوتھی واردات
سورس: file photo

راولپنڈی , عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے رہنما زاہد خان کے گھر پھر چوری کی واردات ہوگئی ۔

اے این پی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہےکہ یہ پچھلے 10 ماہ میں ان کے گھر چوتھی بار چوری کی واردات ہوئی ہے، رہائش گاہ مہمانوں کےلیے مخصوص ہے۔

اے این پی رہنما کا کہنا ہےکہ 2 روز پہلےمیرےگھرسے 2 اے سی چوری ہوئے تھے، اس سے پہلے بھی چور مختلف سامان چوری کرکے لےگئے تھے،چوروں نے رکھوالی کے لیے رکھےگئے کتےکو بھی مار دیا تھا۔

ان کا کہنا ہےکہ  تھانہ ویسٹرج میں ہر بار رپورٹ درج کرائی مگرچور نہیں پکڑے گئے ۔