پاکستان کی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت
سورس: file photo

اسلام آباد، پاکستان نے سعودی عرب پرحوثی باغیوں کےڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ پاکستان نے سعودی ‏سلامتی کو درپیش خطرے کے خلاف مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے 11 اور 13 جون ‏کو سعودی علاقے اسیر کی جانب ڈرون حملے کیے تھے جن کی پاکستان مذمت کرتا ہے ۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ  ایسےحملےعلاقائی خودمختاری اور معصوم ‏لوگوں کی جان خطرےمیں ڈالتےہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ‏واضح کیا  کہ سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش خطرے کے خلاف مکمل حمایت جاری رکھیں ‏گے۔

دوسری جانب سعودی ایئرفورس نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثی باغیوں کی کوشش کو ‏ناکام بنا دیا۔

اتحادی فوج کے مطابق حوثی باغیوں کے بارودی ڈرون کو مار گرایا ہے، خمیس مشیط کی جانب ‏بھیجا گیا بارودی ڈرن ریڈار پر نظر آتے ہی جوابی کارروائی کرکے اسے تباہ کر دیا گیا۔

 
 
 
 
 
Comments