سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی: صوبہ سندھ کا مالی سال 23-2022ءکا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس کا حجم 1600 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں سالانہ ترقیاتی سکیموں کیلئے 320 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کراچی کیلئے 250 مزید بسوں کی خریداری کیلئے بھی رقم مختص کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے جس میں کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا جبکہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سندھ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سائنس میوزیم قائم کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ سیف سٹی منصوبہ اور فرانزک لیبارٹری کیلئے رقم مختص کی جائے گی۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کا بجٹ بھی آج پیش کیا جائے گا جو گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک کے باعث اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا سکا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں