امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے: شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے اور اب غریب اور پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقاءکا مسئلہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔ غریب بدحال اور دلبرداشتہ ہو گیا ہے۔ آصف زرداری سے لے کر شہباز شریف تک تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔ آصف زرداری ق لیگ کے دو وزیروں کو ساتھ رکھنے کے لئے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔ اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔‘ 

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا ’وزیر خزانہ عنقریب دوسری مرتبہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔ آج قبر کا ریٹ بھی 7سے 15 روپے ہو گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت میں سٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں۔ اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقاءکا ہے۔‘ 

مصنف کے بارے میں