ملک میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ کا خدشہ

ملک میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ کا خدشہ

لاہور: عالمی مارکیٹ میں گیس کے بدترین بحران اور یورپی کمپنیوں کے پاکستان کیساتھ گیس فروخت کرنے کے دو معاہدے منسوخ کرنے کے بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ کے ایک نئے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس پر یورپ کی اقتصادی پابندیوں کی قیمت پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش جیسے غریب ممالک کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ یورپی یونین کے روس سے تیل اور گیس کی خریداری پر پابندی لگانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں گیس کا بدترین بحران پیدا ہو گیا ہے ۔


ایل این جی کی قیمت 13 ڈالر سے بڑھ کر 30 ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی جبکہ یورپی کمپنیوں نے  پاکستان کو گیس فروخت کرنے کے تمام معاہدے منسوخ کر دیئے ہیں۔

پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں ہر قیمت پر گیس خریدنا چاہتا ہے لیکن گیس دستیاب نہیں جبکہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا اور اگر گیس نہ مل سکی تو پاکستان میں طویل لوڈشیڈنگ کا ایک نیا بحران  پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر میں پاور پلانٹس کو گیس سپلائی کرنے کے لئے پاکستان نے ایک ٹینکر 10 کروڑ  ڈالر میں خریدا لیکن یہ سہولت اب دستیاب نہیں ہے، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، ویت نام سمیت تمام غریب ممالک جیبوں میں ڈالر بھر کر گیس خریدنے کےلئے قطار میں لگے ہیں لیکن کوئی کمپنی پلا نہیں پکڑا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں