نواز شریف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں، سزا معطل ہوسکتی ہے: رانا ثناء اللہ کا اعلان 

نواز شریف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں، سزا معطل ہوسکتی ہے: رانا ثناء اللہ کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی غیر حاضری کی وجہ سے دائمی وارنٹ جاری ہوئے ہیں اگروہ آنا چاہیں تو ان کوضمانت مل سکتی ہے۔

نیو نیوز کے پروگرام "بولو طلعت حسین " کے ساتھ میں گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم  نواز کا معاملہ ای سی ایل کا تھا یا ہے تو وہ تو حل ہو سکتا ہے لیکن ان کا پاسپورٹ عدالت نے ایک گارنٹی کے طور پر رکھا ہوا ہے انہوں نے درخواست دی لیکن بنچ نے سننے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ ان کی صحت ہے دوسری بات یہ کہ جس طرح وہ گئے ہیں انہیں اسی طرح واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ان کی سزا معطل ہو سکتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں