روس سے سستا تیل خریدنے کے معاہدے کا سوچ رہے تھے لیکن ہماری حکومت ختم کردی گئی: عمران خان 

روس سے سستا تیل خریدنے کے معاہدے کا سوچ رہے تھے لیکن ہماری حکومت ختم کردی گئی: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ  امپورٹڈ حکومت کو غریب طبقے کی نہیں، صرف امریکا کی فکر ہے۔ ہماری لاک ڈاؤن نہ لگانے کی پالیسی کے باعث پاکستان کی معیشت وبائی صورتحال میں بھی کمزور نہیں ہوئی اور عوام بیروزگاری سے محفوظ رہی۔

عمران خان نے  اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے  کہا کہ امپورٹڈ حکومت پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب طبقے پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھا دیا۔امپورٹڈ حکومت جب 60 روپے لٹرو پٹرول بڑھا رہی تھی اس وقت بھارت میں پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے کمی جارہی تھی کیوں کہ بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پر پٹرول خرید رہا ہے۔   امپورٹڈ حکومت کو غریب طبقے کی نہیں، صرف امریکا کی فکر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم روس سے سستا پٹرول خریدنے کا معاہدہ کررہے تھے مگر بیرونی سازشوں کے ذریعے ہماری حکومت کا خاتمہ کردیا گیا۔ پاکستان کے مزدوروں کو میرا پیغام ہے کہ جب میں کال دوں تو عوام نے باہر نکلنا ہے اور امپورٹڈ حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے ۔ کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران دنیا نے لاک ڈاؤن لگایا مگر ہم نے نہیں لگایا جس پر ہمیں بہت برا بھلا کہا گیا۔

 پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ آج تمام ممالک مانتے ہیں کہ دنیا کے پانچ ممالک ایسے تھے جنہوں نے وبائی صورتحال میں بھی اپنے ملک کی معیشت کو عوام کو وبا سے بچایا اور ان پانچ ممالک میں ایک پاکستان ہے۔ہم نے 12 ہزار روپے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو پہنچایا کیوں کہ ہمیں پتہ تھا کہ غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے معیشت بچانے اور عوام کو بیروزگاری سے بچانے کےلیے انڈسٹریوں کو پیسے دئیے تاکہ وہ ملازمین کو نہ نکالیں۔ میں بڑے فخر سے کہتا ہوں کہ ہم نے پناہ گاہیں بنائیں۔ 

مصنف کے بارے میں