آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور عوام دشمن فیصلہ ، پٹرول 29 ،ڈیزل 55 روپے فی لٹر بڑھانے کی تجویز 

آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور عوام دشمن فیصلہ ، پٹرول 29 ،ڈیزل 55 روپے فی لٹر بڑھانے کی تجویز 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول 240 روپے اور ڈیزل 260 روپے فی لٹر کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں 55 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔ پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل کرے گی۔ وزیراعظم  شہبا ز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اگر جولائی تک پٹرول اور ڈیزل پرسبسڈی ختم نہ کی گئی تو ملک دیوالیہ اور آئی ایم ایف قرض نہیں دے گا۔ 

مصنف کے بارے میں