مشرف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، حکومت انہیں واپسی کیلئے سہولت فراہم کرے: نواز شریف 

مشرف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، حکومت انہیں واپسی کیلئے سہولت فراہم کرے: نواز شریف 
سورس: File

لندن : سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ اگر وہ واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں تو انہیں حکومت کو سہولت فراہم کرے۔ 

سابق وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے  پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج اپنے انٹرویو میں کہا کہ مشرف کی فیملی سے فوج نے رابطہ کیا ہے اور اگر ان کی فیملی اور ڈاکٹر نے چاہاتو انہیں واپس پاکستان لایاجائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں