دنیا کے امیر ترین افراد 14 کھرب ڈالر سے محروم 

دنیا کے امیر ترین افراد 14 کھرب ڈالر سے محروم 
سورس: File

نیویارک : دنیا کے 500 امیر ترین افراد  رواں سال کے 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 14 کھرب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں۔ 13 جون کو ہی انہیں 206 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔یہ بات بلومبرگ کی رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شرح سود اور مہنگائی میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر مالیاتی مارکیٹس کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے جس کا اثر دنیا کے امیرترین افراد کے اثاثوں پر بھی ہورہا ہے۔

اس عرصے میں سب سے زیادہ نقصان  بینانسے نامی دنیا کی بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنی کے سی ای او چینگ پینگ زاؤ کو ہوا جو 85.6 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے اور ان کے اثاثے 10.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کو 2022 کے دوران اب تک 73.2 ارب ڈالرز سے محرومی کا سامنا ہوا اور ان کے اثاثے 197.1 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوز 65.3 ارب ڈالرز سے محروم ہونے کے بعد اب 127 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو ساڑھے 5 ماہ کے دوران 64.4 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا اور ان کے اثاثے جو سال کے آغاز پر 100 ارب ڈالرز سے زیادہ تھے، اب 61.1 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔ برنارڈر آرنلٹ کے اثاثے 56.8 ارب ڈالرز کمی کے بعد 121.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں