لاہور میں کار سواروں کی فائرنگ سے3 پولیس اہلکار زخمی

لاہور میں کار سواروں کی فائرنگ سے3 پولیس اہلکار زخمی

لاہور میں کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک، ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لیڈی ویلنگڈن اسپتال کے قریب کار سواروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے، کارسواروں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ۔

زخمی اہلکاروں کو میواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تینوں اہلکار غازی آباد سی آئی اے میں تعینات ہیں، پولیس کی بھاری نفری میو اسپتال اور فائرنگ کی جگہ پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق اہلکار سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے.