شیخ رشید نے جوتا پھیکنے کے واقعہ کی حکمت عملی سعد رفیق پر ڈال دی

 شیخ رشید نے جوتا پھیکنے کے واقعہ کی حکمت عملی سعد رفیق پر ڈال دی

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر  گزشتہ رو ز پھینکے جانے والے جوتے کی گونج ابھی تک کم نہیں ہو سکی ۔

ابعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور آتے ہوئے ان پر جوتا پھینکنے کی حکمت عملی سعد رفیق کی تھی۔امریکن انتخابات میں سابق صدر زرداری اور نواز شریف دونوں نے ہیلری کلنٹن کی مالی اور اخلاقی مدد کی۔

سعد رفیق نے گلدستہ بھیجا تو سمجھ گئے کہ یہ لوگ ہاتھ کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ جب پارلیمنٹ میں ماﺅں اور بہنوں کو گالی دی جائے گی تو گولیاں چلنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اسمبلی میں کوئی بڑا آدمی نہیں جو صلاح کراسکے۔پانامہ کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کیس پوری تیاری اور دیانت داری سے لڑا ہے۔

چیف جسٹس صاحب سے میں نے کہا کہ اتنی تیاری سے کبھی سکول ہی نہیں گیاجتنی تیار کے ساتھ عدالت میں آتا ہوں۔پانامہ کیس کے ججز پر انگلیاں اٹھانے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔پانامہ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔فوجی عدالتیں ، ڈان لیکس ، پانامہ ایک حساس معاملہ ہیں ۔