ترکی نے ہالینڈ کے خلاف جوابی اقدمات کا اعلان کر دیا

ترکی نے ہالینڈ کے خلاف جوابی اقدمات کا اعلان کر دیا

انقرہ:ہالینڈ اور ترکی کے کشیدہ تعلقات برقرار ہیں اور اب ترکی نے ہالینڈ کے خلاف جوابی اقدمات کا اعلان کیا ہے،ترکی کے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کوانقرہ نہیں آنے دیا جائے گا، ترکی نے ہالینڈ کے ساتھ اپنے مذکرات کے عمل کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے ہم وہی کچھ کریں گئے جو ہمارے ساتھ کیا گیا ہے، ہم ہالینڈ کے طیاروں اور اپنی فضائی حدود بھی استعمال نہیں کرنے دیں گئے۔ یاد رہے بعض یورپی ممالک نے ترکی کی جانب سے سیاسی ریلیوں پر پابندی لگا دی تھی۔ جس کے بعد دونوں نیٹو اتحادیوں کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی،ترکی کے صدر طیب اردوان یورپی ممالک پر نازی ہونے کا الزام لگا دیا تھا۔
ہالینڈ کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات میں ترکی میں موجود ہالینڈ کے شہریوں کو محتاط رہنے کو کہا گیا تھا۔دوسری جانب ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹا نے ترک صدر کے بیان کو 'ناقابل قبول' قرار دیا جبکہ جرمنی کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ترکی 'اپنے حواس بحال کر لے گا۔
ترکی صدراتی طرز حکومت حاصل کرنا چاہتا ہے جس کے لیے 16اپریل سے ریفرنڈم کیا جا رہا ہے،یورپی ممالک رہایش پذیر باشندوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ترکی یورپ میں سیاسی ریلیاں منعقد کر رہا ہے۔