ٹرمپ اورپیوٹن ایک ساتھ لندن کی سڑکوں پر،دنیا حیران پریشان

ٹرمپ اورپیوٹن ایک ساتھ لندن کی سڑکوں پر،دنیا حیران پریشان

لندن :روس اور امریکا کی دشمنی کئی دہائیوں پر مشتمل ہے سرد جنگ کے دوران دونوں ممالک نے دنیا کے دوسرسے خطوں میں ایک دوسرے کے خلاف جنگیں بھی لڑی ہیں۔ مگر یہ کیا لندن کی سڑکوں پر چلتے ہوئے لوگ، سائیکل سوار اور بسوں میں سوار افراد سب رک گئے جب دنیا کے دو طاقت ور ترین صدور اور دشمن کا روپ اپنائے بہروپیوں کو اپنے شہر میں پایا۔


ٹرمپ اور پیوٹن کے بہروپیے گھوڑے پر سوار تو کبھی دونوں سڑک پر ہاتھ تھام کر چلے تو۔ لوگ حیران ضرور ہوئے مگر پہچان گئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ شہر کی سڑکوں پر مستیاں کرتے ٹرمپ اور پیوٹن اصل نہیں بہروپئے ہیں.