عامر خان نے سولہ سال بعد اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

عامر خان نے سولہ سال بعد اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکار عامر خان  نے سولہ سال بعد آخر کار اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔عامر خان کا کہناہے کہ ان کی انتہائی مشہور فلم ’لگان‘ میں استعمال ہونے والا ایک بیٹ انہوں نے شوکت خانم کو نیلامی کیلئے تحفے میں دیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ جب پاکستانی لیجنڈ کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں بلایا اور کہا کہ نیلامی کیلئے کوئی بہترین چیز لے کر آﺅ جس پر عامر خان کا کہناتھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم ترین چیز وہ ’بلا‘تھا ۔

جو میں نے لگان فلم میں استعمال کیا تھا ۔عامر خان کا کہناتھا کہ لگان فلم میں انہوں نے دو بیٹس استعمال کیے تھے جن میں سے ایک بیٹ انہوں نے عمران خان کو شوکت خانم کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کیلئے نیلامی کیلئے پیش کیا تھا ۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم لگان 2001میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس نے شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے عامر خان کو نمایاں مقام دلایا ۔