ایئرپورٹ پر ودیا بالن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش

ایئرپورٹ پر ودیا بالن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش

کولکتہ: بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کلکتہ ائرپورٹ پر اپنے مداح کیطرف سے جنسی طور ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے، یہ اعتراف اُنھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں نے انکشاف کیاکہ وہ اپنی فلم ”بیگم جان“ کی تشہیری مہم کے دوران کلکتہ ائرپورٹ پہنچیں تو انکے ایک مداح نے سیلفی لینے کی خواہش کر دیا جس ودیا بالن نے خوش دلی سے اجازت دے دی لیکن سیلیفی لینے کے دوران انکے مداح نے انککی کمر ارد گرد اپنا بازو حمائل کرنے کی کوشش کی جس پر وہ چونک گئی۔
ودیا بالن نے مداح سے بازو ہٹانے کا کہا جس پر مداح نے ہاتھ ہٹانے سے انکارکردیا تاہم اداکارہ کے مینیجر کی مداخلت پرمداح نے کمر سے ہاتھ ہٹا دیا جب کہ کچھ ہی لمحوں بعد ایک بار پھر مداح نے ان کی کمر کے گرد بازو حائل کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ سیخ پا ہوگئیں اور چلانا شروع کردیا۔دوسری جانب اداکارہ ودیا بالن نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہم اداکاروں کی بھی زندگی ہے اورہم عوامی شخصیت ضرور ہیں مگر عوام کی جائیداد نا سمجھا جائے