برطانوی دارالامرا نے بھی بریگزٹ بل کی منظوری دے دی

برطانوی دارالامرا نے بھی بریگزٹ بل کی منظوری دے دی

لندن :برطانوی دارالعوام کے بعد دارالامراءنے بھی بریگزٹ بل کی منظوری دے دی جس کے بعد آرٹیکل 50 کی راہ ہموار ہو گئی۔ برطانوی وزیراعظم رواں ماہ کے آخر تک آرٹیکل کا نفاز کریں گی جس کے بعد یورپی یونین سے اخراج کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔برطانوی پارلیمنٹ کے دارالامرا ءنے بریگزٹ بل کی منظوری دے دی ۔جس کے بعد ٹریزا مے حکومت کے لیے اذرٹیکل 50 کے نفاذ کی راہ ہموارہوگئی ہے۔وزیراعظم ٹریزا مے اس ماہ کے آخر تک اآرٹیکل50 کو نافذ کر دیں گی۔
آرٹیکل 50 کے نفاذ کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا باقاعدہ ا?غاز ہو گا ،برطانوی پارلیمنٹ کا دارالعوام پہلے ہی بریگزٹ بل کی منظوری دے چکا ہے۔آخری مرحلے میں بل ملکہ برطانیہ کے سامنے شاہی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، شاہی منظوری کے بعد بل باقاعدہ قانون کا درجہ حاصل کر ے گا۔