برکس میں توسیع کے اعلان پر بھارت کے سفارتی اور دفاعی ماہرین پریشان

برکس میں توسیع کے اعلان پر بھارت کے سفارتی اور دفاعی ماہرین پریشان

بیجنگ :چین کی جانب سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اتحاد برکس میں توسیع کے اعلان پر بھارت کے سفارتی اور دفاعی ماہرین پریشان ہیں۔نئے اتحاد سے بھارت کے برکس پارٹنرز کے ساتھ تعلقات اور دنیا میں اس کا اثر رسوخ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


چین کے برکس پلس کے اعلان پر بھارت کے سفارتی اور دفاعی ماہرین پریشانی میں اضافہ ہو چکا ہے۔برکس کی توسیع کے بعد بھارت کے لئے پاکستان پر الزامات لگانا آسان نہیں ہو گا ۔چین کے لئے سیاسی پلیٹ فارم میں اضافہ بھی ہوگا۔

ترقی پذیر ممالک کی معاونت کے اتحاد کو وسیع بنانے کے منصوبہ برکس پلس میں پاکستان ، سری لنکا اور میکسکو جیسے ممالک کو شامل کیا جائے گا۔جس سے بھارت کو اپنا اثرورسوخ کم ہوتا نظر آنے لگا، بھارت کو نئے اتحاد سے اپنے برکس پارٹنرز کے ساتھ تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔جس سے بھارتی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔