وزیر اعظم نواز شریف کاسوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف نوٹس

وزیر اعظم نواز شریف کاسوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف نوٹس

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا نوٹس لے لیا۔  وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا کے بین الاقوامی اداروں سے رجوع کرکے گستاخانہ مواد کی بندش کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔  وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عدالتی گائیڈ لائن کے مطابق تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ،ان کا کہنا ہے کہ نبی ﷺ سے محبت ہمارے دین کی اساس ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کہا کہ گستاخانہ مواد کی بندش میں دفتر خارجہ اپنا کردار ادا کرے،عدالتی  احکامات کے مطابق  ہرقسم کےاقدامات کیے جائیں گے۔نبی ﷺ سے محبت ہمارے دین کی اساس ہے۔

مصنف کے بارے میں