لندن کی 40 ہزار قیمتی جائیدادیں منی لانڈرنگ کے ذریعے خرید یں گئیں ، امریکی اخبار کا دعویٰ

لندن کی 40 ہزار قیمتی جائیدادیں منی لانڈرنگ کے ذریعے خرید یں گئیں ، امریکی اخبار کا دعویٰ

اسلام آباد : لندن کی 40 ہزار قیمتی جائیدادیں غریب ممالک کے کرپٹ اشرافیہ نے آف شور کمپنیاں بنا کر اور منی لانڈرنگ کے ذریعے خرید رکھی ہیں ، منی لانڈرنگ کے ذریعے جائیدادوں کی خریداری روکنے اور کرپٹ حکمرانوں کی دولت کی تحقیقات کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں نیا قانون بنانے کیلئے بل پیش کیا گیا ہے یہ قانونی بل برطانیہ کی حکمران جماعت اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے امریکی اخبار میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔
لندن کی 40 ہزار قیتی جائیدادیں آف شور کمپنیوں کی ملکیت میں ہیں ان کمپنیوں کے مالک غریب ممالک کا حکمران طبقہ ہے جو غریب عوام کی دولت کو لوٹ کر لندن میں جائیدادیں خرید رکھی ہیں اخبار کے مطابق لندن میں ہر سال 125 ارب امریکی ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے آتے ہیں اور منی لانڈرنگ میں بھی غریب ممالک کے حکمران طبقہ اور ان کی اولادیں ملوث ہیں ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں بن جوزف نے '' Rolls out the kleptoerats carpet London کے عنوان سے ایک مفصل مضمون لکھا ہے جس میںمسلمان ملک کرغزستان کے کرپٹ حکمران اور ان کی اولادوں کی طرف سے لندن میں خریدی گئی قیمتی جائیدادوں اور لندن میں منی لانڈرنگ سے خریدی جانے والی جائیدادوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔
کرغزستان کے سابق حکمران کے بیٹے نے لندن میں 4.3 ملین امریکی ڈالر سے فلیٹ خریدا ہے مصنف نے کہا ہے کہ لندن درحقیقت لٹیروں حکمران اور ان کی اولادوں کا ذاتی پرس کی حثیت اختیار کرگیا ہے نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال 125 امریکی ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے حکمران غریب عوام کی دولت لوٹ کر لندن میں لگژری زندگی گزارتے ہیں جس سے انگریز قوم بھی ان لوگوں کیخلاف نفرت کے شدید جذبات ہیں ۔
برطانیہ کی عوام میں یہ تاثر عام ہے کہ برطانوی حکومت بھی منی لانڈرنگ کرکے غریب ممالک کو لوٹنے والوں کے ساتھ ہے جو کہ جمہوریت کی روح کیخلاف ہے مضمون میں کہا گیا ہے کہ عوام میں ابھرتے ہوئے جذبات کو دیکھ کر برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گیا ہے جو کریمنل فنانس بل کے نام سے پیش مشترکہ طور پر سیاسی جماعتوں کے ممبران نے پیش کیا ہے جس کا مقصد منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن کی جائیدادوں کی خریداری روکنا اور غریب ممالک کے حکمران طبقہ کا احتساب کرنا ہے یاد رہے کہ پاکستان کے حکمران طبقہ شریف خاندان نے بھی منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن میں کھربوں روپے سے فلیٹس خرید رکھے ہیں ۔