سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور سے دمام گورنرکی ملاقات

سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور سے دمام گورنرکی ملاقات

ریاض : سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے دو افراد کو بچایا جس پر صوبہ دمام کے گورنر نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اس سال حج کرانے کا اعلان کیا۔ سعودی عرب کے مشرقی صوبہ دمام میں پاکستانی ٹرک ڈرائیور محمد منصور نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور انسانیت کو بچانے کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے حادثہ کی شکار کار جس کو آگ نے لپیٹا ہوا تھا اس سے دو افراد کو زندہ نکالا اور ان کو ابتدائی طبی امداد دی۔

جس پر صوبہ دمام کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے ان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ گورنر نے پاکستانی ڈرائیور محمد منصور کو تحائف کے ساتھ اس سال سعودی حکومت کے خرچ پر حج کرانے کا وعدہ کیا۔ پاکستانی ڈرائیور محمد منصور نے حوصلہ افزائی اور حج پر بھیجنے پر گورنر سعود بن نائف کا شکریہ ادا کیا۔