خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں والد نے اتنا وقت دیا اور اس قابل بنایا

خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں والد نے اتنا وقت دیا اور اس قابل بنایا

 خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں والد نے اتنا وقت دیا اور اس قابل بنایا

ممبئی:اداکارسونم کپور نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انیل کپور ان کے والد ہیں جنہوں نے اتنا وقت دیا اوراس قابل بنایا کہ میں اپنے لیے بہتر فیصلے کرسکوں جب کہ اپنے خاندان کا حصہ ہونے پر بھی مجھے بہت فخر ہے۔ اداکارہ نئی آنے والی ’’ویردی ویڈنگ‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی جب کہ اسی فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان بھی جلوہ گرہوں گی۔

 بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوربالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنے مختلف قسم کے خیالات کا نہ صرف برملا اظہارکرتی ہیں بلکہ وہ ان پرہمیشہ قائم بھی رہتی ہیں۔ اداکارہ سے جب کیرئیرکے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے کیرئیرکے آغازکے لیے اپنے والد اوراداکارانیل کپورکا کبھی سہارا نہیں لیا اور نہ وہ کبھی بھی ایسا کریں گی جب کہ یہ فیصلہ انہوں نے بہت عرصے قبل ہی کرلیا تھا۔