یورپی یونین عدالت نے مسلم خواتین سے حجاب پہننے کی آزادی چھین لی

یورپی یونین عدالت نے مسلم خواتین سے حجاب پہننے کی آزادی چھین لی

برسلز: یورپ میں مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر بڑا حملہ، یورپی یونین عدالت نے مسلم خواتین سے حجاب پہننے کی آزادی چھین لی۔
لکسمبرگ میں یورپی عدالت نے حجاب پہننے سے متعلق کیس کا فیصلہ یورپی کمپنی مالکان کے حق میں دے دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، مسلم خواتین اسٹاف کو حجاب پہننے یا نہ پہننے کی اجازت یورپی کمپنی مالکان کی مرضی سے مشروط ہوگی۔
اس مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا جب بیلجیئم کی ایک کمپنی نے خاتون اسٹاف ممبر کو حجاب پہننے پر ملازمت سے فارغ کر دیا۔ بیلجیئم کی عدالت نے یہ معاملہ یورپین کورٹ آف جسٹس میں بھیجا تھا۔

مصنف کے بارے میں