سری دیوی سے میں نے عاجزی کا فن سیکھا،عدنان صدیقی

سری دیوی سے میں نے عاجزی کا فن سیکھا،عدنان صدیقی

سری دیوی سے میں نے عاجزی کا فن سیکھا،عدنان صدیقی

لالی ووڈ: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم موم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے، جس میں ان کے ساتھ سجل علی اور سری دیوی نے بھی کام کیا۔


انھوں نے ساتھی اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا اور کچھ دلچسپ باتیں بھی شیئر کیں۔انھوں نے لکھا، بونی کپور، میں نے آپ سے بحیثیت ایک انسان اور آرٹسٹ بہت کچھ سیکھا، میری خواہش ہے کہ آپ ہمیشہ ایسے ہی رہیں۔

عدنان نے لکھا، سری دیوی، آپ ایک لیجنڈ ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ کیا چیز آپ کو عظیم بناتی ہے، میں نے اس سے پہلے اتنا بہترین فنکار کبھی نہیں دیکھا، آپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا، میں نے آپ سے سیکھا، آپ کے ساتھ اسکرین شیئر کی اور سب سے بڑھ کر آپ سے عاجزی کا فن سیکھا۔

فلم ’موم‘ میں سری دیوی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، عدنان صدیقی ان کے شوہر کا کردار ادا کریں گے جبکہ سجل علی ان کی بیٹی بنیں گی۔

فلم رواں برس 14 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔