خلیج عرب کی تین مساجد نے فن تعمیر کے لئے ایوارڈ جیت لئے

 خلیج عرب کی تین مساجد نے فن تعمیر کے لئے ایوارڈ جیت لئے

ریاض: خلیج کی تین مساجد نے فن تعمیر کے ایوارڈ جیت لئے ہیں۔ ایوارڈ لینے والی مساجد میں قطر کی مسجد مشیرب، متحدہ عرب امارات کے شہر العین کی مسجد شیخ سلامااور بحرین کی مسجد ارکیپتا شامل ہے۔

ان تینوں مساجد کو فن تعمیر پر عبدالطیف الفوزن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر شہزادہ خالد الفیصل، شاہ سلمان کے مشیر اور مکہ کے گورنر شہزادہ سلطان بن سلمان ، سعودی کمیشن فار ٹورزم اینڈ نیشنل ہریٹیج کے صدر، چیئرمین ایوارڈ بورڈ آف ٹرسٹیز موجود تھے۔

ایوارڈ کے لئے خطے کی 122مساجد کی کاغذات نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ جیتنے والی تینوں مساجد کو 2ملین سعودی ریال انعام دیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں