ملائیشیا کا شمالی کوریا کے 50 باشندوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

ملائیشیا کا شمالی کوریا کے 50 باشندوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

کوالالمپور: ملائیشیا نے ویزہ کی مدت کے خاتمے کے بعد ملک میں رہنے والے شمالی کوریا کے 50 باشندوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ممالک میں مقیم شہریوں کے ملک سے نکلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ جزیرہ بورینو میں کام کرنے والے شمالی کوریا کے 50 شہریوں کو پابندی کے باوجود واپس کیا جارہا ہے۔ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی پائی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں