امریکی ٹی وی سیریز ”گیمز آف تھرونز “ نشر ہونے کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

امریکی ٹی وی سیریز ”گیمز آف تھرونز “ نشر ہونے کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

لاس اینجلس : امریکی ٹی وی کی مشہور سیریز ”گیمز آف تھرونز کے شائقین ہو جائیں تیار ، کیو نکہ ”گیمز آف تھرونز“کا ساتواں سیزن رواں سال جولائی کو آن ائر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او نے اعلان کیا ہے کہ ”گیمز آف تھرونز-سیزن سیون “کی پہلی قسط امریکا میں 16 جولائی اور برطانیہ میں 17 جولائی میں نشر کی جائے گی۔انھوں نے اس بات کا اعلان ٹی وی پر لائیو اسٹریمنگ میں کیا، جس میں ڈرامہ کی کاسٹ بھی موجود تھی۔ اس دوران اداکار کٹ ہرینگٹن نے اس سیزن میں بھی اپنی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایکبار پھر اس میں ایک دلچسپ کردار میں نظر آئیں گے۔انھوں نے بتایا کہ اس سیزن کی بعض قسطوں پر بے پناہ پیسہ خرچ کیا گیا ہے۔