پاکستانی بحری بیڑہ تین روز ہ مشقوں کے لیے ایرانی بندرگاہ پر پہنچ گیا

پاکستانی بحری بیڑہ تین روز ہ مشقوں کے لیے ایرانی بندرگاہ پر پہنچ گیا

تہران: ایرانی بحریہ کے ریجنل کمانڈر ایڈ مرل حسین آزاد نے کہا ہے کہ پاکستانی بحری بیڑے میں ٹیپو سلطان نامی جہاز اور جرآت نامی بوٹ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی بحری بیڑہ تین روز تک لنگر انداز رہے گا اور اس دوران، ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ تیکنیکی مشقیں بھی انجام دے گا۔

ایڈ مرل حسین آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستانی بحری بیڑے کے ساتھ آنے والے نیوی کے افسران اور جوان بندر عباس شہر میں سیاسی اور مذہبی رہنماوں سے ملاقات اور سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں