چست جینز اور فیشن سے تعلق رکھنے والے دیگر ملبوسات خواتین کیلئے کمر درد کا باعث بنتے ہیں

چست جینز اور فیشن سے تعلق رکھنے والے دیگر ملبوسات خواتین کیلئے کمر کی درد کا باعث بنتے ہیں

 چست جینز اور فیشن سے تعلق رکھنے والے دیگر ملبوسات خواتین کیلئے کمر درد کا باعث بنتے ہیں

 لندن: برطانوی طبی ماہرین نکو سروے  سے معلوم ہوا کہ چست جینز اور فیشن سے تعلق رکھنے والے دیگر ملبوسات پہننے والی تین چوتھائی خواتین کو کمر میں درد کی شکایت تھی۔ فیشن کے ملبوسات پہننے والی 73 فیصد خواتین کو کمر میں درد کی شکایت تھی مگر وہ اس بات سے ناواقف تھیں کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ ان میں سے 27 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں اتنا اندازہ ضرور ہے کہ چست لباس ان کی کمر میں درد کی وجہ بن رہا ہے لیکن لباس خریدتے وقت وہ اس بات کو خاطر میں نہیں لاتیں۔

درد کی وجہ بننے والا دوسرا لباس وہ بھاری بھرکم اور لمبا اونی کوٹ ہے جس میں سرد ہوا سے بچنے کےلیے گرم ٹوپی بھی شامل ہوتی ہے جبکہ کمر کے درد میں فیشن سے تعلق رکھنے والی دیگر مصنوعات جیسے کہ بیک لیس شوز، بڑے ہینڈ بیگ اور بھاری ڈیزائنر جیولری بھی اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔