کبھی بھی اپنے والدکا عکس نہیں بنوں گی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے والد اور اداکار انیکل کپور کا عکس نہیں بنیں گیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کرئیر کے لیے والد کا کبھی سہارا نہیں لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپورسے جب کرئیرکے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے کرئیرکے آغازکے لیے اپنے والد اوراداکارانیل کپورکا کبھی سہارا نہیں لیا اور نہ وہ کبھی بھی ایسا کریں گی جب کہ یہ فیصلہ انہوں نے بہت عرصے قبل ہی کرلیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انیل کپور ان کے والد ہیں جنہوں نے اتنا وقت دیا اوراس قابل بنایا کہ میں اپنے لیے بہتر فیصلے کرسکوں جب کہ اپنے خاندان کا حصہ ہونے پر بھی مجھے بہت فخر ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نئی آنے والی ”ویردی ویڈنگ“ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی جب کہ اسی فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان بھی جلوہ گرہوں گی۔