وینا اور اسد کی صلح کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

وینا اور اسد کی صلح کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

وینا اور اسد کی صلح کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد: معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک کی اسد خٹک سے خلع کی خبریں گذشتہ ہفتے میڈیا پر آئیں اور پھر کل  دونوں کی صلح کی رپورٹس سامنے آ گئیں۔

 وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ اسد نے مجھے بہت تنگ کیا اور تکلیف پہنچائی جس کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ ان سے کبھی صلح نہیں کروں گی، لیکن اگر مولانا طارق جمیل اسد کی ذمہ داری لیتے ہیں تو میں اسد کو معاف کرنے اور ان سے صلح کرنے کے لیے تیار ہوں۔

اس سارے معاملے کی اصل حقیقت کیا ہے، ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی۔جب اداکارہ کے وکیل علی محمد سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کو بتایا کہ مولانا صاحب آپ میرے لیے قابل احترام ہیں، میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں، لیکن معاملہ عدالت میں ہے، اسے فیصلہ کرنے دیا جائے۔

علی محمد کا کہنا تھا کہ وینا ملک کے اس بیان کا قطعاً یہ مطلب نہیں لیا جاسکتا کہ ان کی اسد خٹک سے صلح ہوگئی ہے، صلح اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک وینا دو ٹوک اور واضح الفاظ میں یہ نہ کہیں کہ وہ کیس واپس لے رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'تمام لوگوں نے ثالثی کی کوشش کی ہے، تاہم جب تک عدالت کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا، اُس وقت تک صلح نہیں ہوسکتی۔