گھریلو ملازمین کی بھرتی کیلئے موبائل ایپ آگئی

گھریلو ملازمین کی بھرتی کیلئے موبائل ایپ آگئی

گھریلو ملازمین کی بھرتی کیلئے موبائل ایپ آگئی

ریاض: سعودی عرب کی وزارت محنت اور سماجی ترقی نے اسمارٹ فون پر ایک نئی ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے گھریلو ملازمین کو بھرتی کیاجاسکتا ہے۔وزارت نے اپنے الیکٹرانک پروگرام پر یہ نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔

اس کو تمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔مسنید ایپلی کیشن سے دفاتر میں کاغذی کارروائی کم کرنے اور ملازمین کی بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کی ضمانت بھی ملے گی۔دفاتر کے متعدد مالکان نے اس نئی سروس کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے سرخ فیتے کا خاتمہ ہوگا اور کاغذی کارروائی میں بھی 40 فی صد تک کمی لائی جاسکے گی۔