ڈی جی رینجرز کی ایدھی سینٹر آمد، مکمل سکیورٹی فراہم کرنیکی یقین دہانی

ڈی جی رینجرز کی ایدھی سینٹر آمد، مکمل سکیورٹی فراہم کرنیکی یقین دہانی

کراچی : ڈی جی رینجرز کی ایدھی سینٹر آمد، مکمل سکیورٹی فراہم کرنیکی یقین دہانی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایدھی سینٹر کی انتظامیہ کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی انہوں نے فیصل ایدھی اور بلقیس ایدھی سے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے میٹھادر میں واقع ایدھی فانڈیشن کے مرکز میں فیصل ایدھی اور بلقیس ایدھی سے ملاقات کی۔ ایدھی سینٹر آمد کے موقع پر میجر جنرل محمد سعید نے بچوں کے وارڈ اور عبدالستار ایدھی کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایدھی فانڈیشن کی کارکردگی کو سراہا اور سکیورٹی سمیت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی جی رینجرز نے چھیپا ویلفیئر سینٹر کا دورہ بھی کیا.
یاد رہے کہ کچھ دن مرحوم عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور پوتے کو عدالت میں ملزم کیخلاف گواہی دینے پر قتل کی دھمکیاں ملی جس کی وجہ سے انہوں نے پولیس سے سکیورٹی مانگی تھی۔