سعودی شہری نے خدمت خلق کی ایسی شاندار مثال قائم کر دی کہ جان کر آپ داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

سعودی شہری نے خدمت خلق کی ایسی شاندار مثال قائم کر دی کہ جان کر آپ داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے
کیپشن: عرب نیوز

ریاض: سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں شہری نے خدمت خلق کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی گاڑی ضرورت مندوں کےلئے وقف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہری نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر گاڑی کی عقبی جانب " ضرورت مندوں کےلئے بلا معاوضہ خدمت " کا پیغام لکھ دیا۔ سبق نیوز کے مطابق ریاض میں مقیم ایک مقامی شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسے یہ دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا تھا کہ بعض معمر ، بیمار اور ضرورتمند افراد مشکل حالات میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی شہری نے گاڑی کی پارکنگ کے لیے بلند ترین پہاڑی کا انتخاب کر لیا

معاشی تنگی کی وجہ سے یہ لوگ محرومی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ بازار جارہا تھا کہ راستے میں ایک معمر شخص کو دیکھا جو ہر گزرنے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرتا مگر کسی نے اس کی جانب توجہ نہیں دی۔ جب میں اس کے پاس پہنچا تو اس نے مجھے ایک جگہ جانے کا کہا ساتھ ہی کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :- کتے پر تشدد کرنیوالے سعودی شہری پر 30ہزار ریال جرمانہ کر دیا گیا

معمر شخص کو جب اسکی منزل پر پہنچایا تو مجھے کافی سکون ملا اس دن میں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب ضرورت مندوں کی خدمت کی جائے۔ کچھ دنوں تک یہ سلسلہ چلتا رہا۔ اس عمل سے مجھے قلبی راحت اور حوصلہ ملتا جب لوگ دعائیں دیتے ہوئے اپنی منزل پہنچتے۔ میرے اس کام میں میرے 2 بیٹے بھی شامل ہو گئے اب ہم تینو ں مل کر ضرورمندوں کی خدمت کرتے ہیں۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ ہم نے خدمت خلق کا دائر وسیع کر تے ہوئے ضرورتمندوں کی حاجت جو ہماری استطاعت میں ہوتی ہے اسے بھی پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے افراد جو ادویات خرید نہیں سکتے انہیں دوائیں لے کر دیتے ہیں۔ا س وقت ہمارے پاس کافی لوگ رجسٹرڈہیں جو ہمیں ٹیلی فون کرتے ہیں اور ہم انہیں مفت خدمت مہیا کرتے ہیں۔