ن لیگ کے سارے مخالفین ایک ہی جگہ جا کر جھک گئے، نواز شریف

ن لیگ کے سارے مخالفین ایک ہی جگہ جا کر جھک گئے، نواز شریف

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سارے مخالفین  ایک ہی جگہ جا کر جھک گئے۔ کراچی سے آنے والوں کو بھی صرف سنجرانی کا دربار ہی نظر آیا اور بنی گالہ سے آنے والے بھی سنجرانی کے دربار پر جا کر جھک گئے۔ کیا خاص وجہ تھی وہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔ نگران حکومت سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کرسکتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'جو ووٹ خریدتے اور بکتے ہیں وہ بدقسمتی سے وہ دونوں اراکین اسمبلی ہیں'

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق دائر ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔جس کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف آج ایک مرتبہ پھر احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔ احتساب عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کا بیان قلمبند کیا گیا۔

استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کے بیان کے مطابق نواز شریف، حسن اور حسین نوازک ے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کیں۔ ڈالر، یورو ، پاؤنڈز اور روپے سمیت مختلف کرنسی اکاؤنٹ میں تھے۔ خواجہ حارث نے گواہ کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراض اٹھا دیے۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت طلال چوہدری پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی

یاد رہے رواں ہفتے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کے نئے چیئرمین جبکہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے۔ حکومتی اتحاد کے امیدوار راجہ ظفر الحق صرف 46 ووٹ حاصل کر پائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں