پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہو گا

پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہو گا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 9 بجے ہو گا تاہم یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز مسلسل 6 شکستوں کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل : کوئٹہ اور اسلام آباد کے بعد کونسی ٹیموں فائنل فور میں جگہ بنائیں گی ؟
 

تاہم کل کراچی کنگز اور  پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ کاصی اہمیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ اس میچ سے دو ٹیموں کی امیدیں جڑی ہیں ۔ جی ہاں  اگر کراچی یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسلام آباد ، کوئٹہ ، ملتان اور کراچی کے ساتھ پلے آفس اور ایلیمنیٹرز کی لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔تاہم اگر زلمی اس میچ میں کامیاب ہوگیا تو ملتان اور کراچی کو زلمی کے اگلے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا پڑے گا جو کہ لاہور قلندرز کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک کھلاڑی کے علاوہ اسلام آباد کی ساری ٹیم پاکستان جانے کیلئے راضی ہے ، علی نقوی
  

 اگر قلندرز یہ میچ جیت گئے تو اسلام آباد ، کوئٹہ کراچی اور ملتان فائنل فور میں جگہ بنالیں گے جبکہ اگر پشاور زلمی اپنے اگلے دونوں میچز جیت جاتی ہے تو براہ راست پلے آف کیلئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ کراچی اور ملتان کی لاسٹ فور میں شمولیت کا فیصلہ پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ پر منحصر ہوگا جو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں