چوری کرکے پیسا باہر بھیجا جاتا ہے اور قیمت عوام کو ادا کرنی پڑتی ہے: عمران خان

چوری کرکے پیسا باہر بھیجا جاتا ہے اور قیمت عوام کو ادا کرنی پڑتی ہے: عمران خان

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ چوری کرکے پیسا باہر بھیجا جاتا ہے اور قیمت عوام کو ادا کرنی پڑتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جہلم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں اب بوڑھے زیادہ آرہے ہیں، جوان ویسے ہی ہمارے ساتھ ہیں۔ سرکاری اسکولوں اور دینی مدارس میں پڑھنے والے بچے بھی ہمارے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 سال پہلے ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا، آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 30 ہزار کا قرض ہے۔ بجلی اور گیس مہنگی ہوتی جارہی ہے، عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت کم اور پاکستان میں بڑھ رہی ہے۔ ہمیں قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 میں نئے پاکستان کی ضرورت ہے، ہماری جنگ کسی کی ذات کیخلاف نہیں کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے۔ زرداری اور نواز شریف پیسا چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں۔ اب چھوٹے میاں، جونیئر ڈان شہباز شریف باری لینے آئے ہیں، نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے۔ کیا شہباز شریف حبیب جالب کے شعر پڑھ کر ملک کو لوٹیں گے؟ جب تک زندہ ہوں ڈاکوؤں سے جنگ جاری رہے گی۔