زرداری، نیازی گٹھ جوڑ پنجاب کی ترقی سے خائف سوچ کا نتیجہ ہے: شہباز شریف

زرداری، نیازی گٹھ جوڑ پنجاب کی ترقی سے خائف سوچ کا نتیجہ ہے: شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑ پنجاب کی ترقی سے خائف سوچ کا نتیجہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنایا، دوسرے نے پشاور کو برباد کیا۔ عوام تباہی اور بربادی نہیں، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے اور سندھ کے عوام بے بسی کا نمونہ بن گئے ہیں۔ ہماری سیاست عوام کی خدمت اور مخالفین کی سیاست صرف انتشار ہے، آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کا احتساب کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو متحد ہونے پر مجبور کیا۔