پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزد کر دیا

پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شیری رحمان کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارٹی نے مطلوبہ حمایت کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

104 سکنی ایوان میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 20 ہے جب کہ فاٹا کے 6 سینیٹرز نے بھی اپوزیشن لیڈر کے لئے شیری رحمان کی حمایت کرتے ہوئے ریکوزیشن پر دستخط کر دیئے ہیں اور فاٹا کے تعاون کے بعد شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 سینیٹرز کی حمایت مل گئی۔