برطانیہ نے روس کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا

برطانیہ نے روس کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا

لندن: برطانیہ نے روسی جاسوس کی موت پر روس سے وضاحت مانگی تھی جس کی ڈیڈلائن ختم ہونے پر برطانیہ نے روس کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا۔

برطانیہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج ہوا جس میں روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ یہ فیصلہ روس کا برطانیہ میں جاسوسی نیٹ ورک توڑنے کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 دن قبل برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی کی موت ایک زہریلے کیمیکل کی وجہ سے ہوئی تھی اور برطانیہ نے روس سے وضاحت مانگی تھی کہ یہ جاسوس کیسے مرا اور اسے قتل کرنے کیلئے زہریلا کیمیکل برطانیہ کیسے پہنچا۔ تاہم ڈیڈ لائن ختم ہو گئی لیکن روس کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی جس کے بعد برطانیہ نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 7 دنوں کے اندر سر زمین چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔